وکیل وزارت دفاع خواجہ حارث نے کہا یہ کہنا ہی غلط ہے کہ سویلینز کا ملٹری کورٹس میں ٹرائل نہیں ہو سکتا، آرمی ایکٹ مسلح افواج کے ساتھ کام کرنے والی پرائیویٹ کمپنیز کے ملازمین پر بھی لاگو ہے
ماسکو میں پی اے سی ایس کے بین الاقوامی اجلاس میں شریک ایرانی وفد کے سربراہ نے یہ بات زور دے کر کہی کہ صیہونی حکومت اور امریکہ کو شام کی تقدیر میں مداخلت کا حق نہیں ہے۔ عباس مقتدی نے تنظیم کے رکن ممالک کے پارلیمانی سربراہوں سے خطاب میں کہا کہ شام کے امور میں کسی بھی قسم کی مداخلت یقینی طور پر اس ملک میں عدم استحکام اور بدامنی کی شدت اور تسلسل کا باعث ...
دینی مدارس کے حوالے سے اس بل پر جب انتخابات سے قبل پی ڈی ایم کی حکومت بنی تھی اُس وقت اتفاق رائے کے ساتھ یہی ڈرافٹ طے ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پھر کچھ قوتوں نے اس میں غیر ضروری مداخلت کی اور اس پر قانون سازی رک گئی ۔
ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے رہنما انجینئر حمید حسین نے شام کے موجودہ اور غیر یقینی حالات کے پیشِ نظر، وہاں پر محصور 300 زائرین کی مشکلات اور مسائل کے بارے میں ترجمان دفترِ خارجہ کو آگاہ کیا
حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے کردستان کے اہلسنت ائمہ جمعہ و جماعت کے ایک وفد سے ملاقات میں کہا کہ آج کے دور میں نہ صرف اسلام بلکہ تمام دینی افکار کو حملوں اور خطرات کا سامنا ہے۔ انہوں نے تاکید کی کہ توحیدی ادیان، خاص طور پر مسلمانوں کو، ان حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اتحاد اور تعامل کو فروغ دینا چاہیے۔